قومی اسمبلی نے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس (ترمیمی) بل 2018ء کی منظوری دے دی

بدھ 23 مئی 2018 15:18

قومی اسمبلی نے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس (ترمیمی) بل 2018ء کی منظوری ..
اسلام آباد۔ 23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) قومی اسمبلی نے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس (ترمیمی) بل 2018ء کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں رانا محمد افضل نے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس ایکٹ 2015ء میں مزید ترمیم کرنے کا بل سینٹ کی منظور کردہ صورت میں فی الفور زیر غور لانے کی تحریک پیش کی۔ ایوان سے منظوری کے بعد بل کی شق وار منظوری لی گئی۔ اس دوران شازیہ مری اور ڈاکٹر عذرا فضل کی طرف سے پیش کردہ ترامیم کو ایوان نے مسترد کردیا۔