محمد نواز شریف اور مریم نواز پرسوں تحصیل بھیر ہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے

بدھ 23 مئی 2018 15:18

محمد نواز شریف اور مریم نواز پرسوں تحصیل بھیر ہ میں ورکرز کنونشن سے ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور مریم نواز پرسوں 25 مئی کو سرگودھا کی تحصیل بھیر ہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے ، مسلم لیگ( ن) کے رہنماء پیر فاروق نے سرکٹ ہائوس میں میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے بتا یا کہ محمد نواز شریف اور مریم نواز کا بھیرہ آمد پر شاندار تاریخی استقبال کیا جا ئیگا ، قائدین پارٹی ورکرز سے افطار پارٹی کے موقع پر خطاب کر یں گے ۔