ووٹرز کی تعداد اور پولنگ سٹیشن کی تفصیل پر مشتمل پولنگ سکیم کا مسودہ جاری

حتمی پولنگ سکیم 22 جون کو جاری کی جائے گی،الیکشن کمیشن

بدھ 23 مئی 2018 15:10

ووٹرز کی تعداد اور پولنگ سٹیشن کی تفصیل پر مشتمل پولنگ سکیم کا مسودہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے لیے پولنگ سکیم کا مسودہ جاری کر دیا، حتمی پولنگ سکیم 22 جون کو جاری کی جائے گی، پولنگ سکیم میں ووٹرز کی تعداد اور پولنگ سٹیشن کی تفصیلات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری پولنگ سکیم میں شماریاتی بلاک کوڈ کی تفصیلات بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔