سیاحت کے فروغ سے پاکستان کثیر زر مبادلہ کما سکتا ہے‘ایف پی سی سی آئی
شمالی علاقہ جات سمیت ملک میں بے شمار ٹورسٹ پوائنٹ ہیں جنہیں دنیا بھر میں سیاحوں کیلئے توجہ کا مرکز بنایا جا سکتا ہے لاہور ایک پرانا تاریخی شہر ہے ،مختلف فیسٹول منا کر غیر ملکی سیاحوں کی توجہ حاصل کر سکتے ہیں‘چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے ٹورازم راجہ حسن اختر
بدھ 23 مئی 2018 14:59
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ انسانیت ہمیشہ ہر چیز کو تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہے ،جس کے نتیجے میں سیاحت دنیا میں سب سے بڑی صنعت بن چکی ہے۔
پاکستان کے شمالی علاقہ جات کے علاوہ سندھ،بلوچستان اور خیبر پختون خواہ میں بے شمار ٹورسٹ پوائنٹ ہیں جنہیں دنیا بھر میں سیاحوں کے لیے توجہ کا مرکز بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہمیں پاکستان میں ٹورازم کے فروغ کے لئے انتھک محنت کرنا ہوگئی۔انہوں نے کہاکہ شمالی علاقہ جات کے علاوہ سندھ،بلوچستان اور خیبر پختون خواہ میں بے شمار ٹورسٹ پوائنٹ ہیں جنہیں دنیا بھر میں سیاحوں کے لیے توجہ کا مرکز بنایا جا سکتا ہے۔لاہور ایک پرانا تاریخی شہر ہے اور اس تاریخی شہر میں کئی عمارتیں تاریخی لحاظ سے بہت اہم ہیں ہم لاہور میں مختلف فیسٹول منا کر غیر ملکی سیاحوں کی توجہ حاصل کر سکتے ہیں۔ایف پی سی سی آئی قائمہ کمیٹی برائے ’’کاٹیج انڈسٹری‘‘ کے چیئرمین محمد یاسین نے کہاکہ وہ یونیورسٹیوں اور کالجزکے طلباء و طالبات کی راہنمائی کی جائے گئی ۔اس سے جہاں بے روزگاری کو کم کرنے میں مدد ملے گئی وہیں ہم زیادہ زر مبادلہ اکھٹا کرسکیں گے۔کمیٹی ممبر محمد یاسین نے کہاکہ دنیا میں 8000قسم کے کھیل ہیں۔اگر ہم کھلے میدانوں کو استعمال کرکے کھیل کے میدان تعمیر کریں تواس سے نہ صرف وہاں مقامی آبادی کو روزگار میسر آئے گا بلکہ صحت مندانہ سرگرمیاں بھی فروغ پائیں گی۔اجلاس میں ٹی ڈی سی پی ،پی ایم ڈی سی اور دیگر اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔مزید تجارتی خبریں
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.