Live Updates

نوازشریف نے عدالت میں سیاست کی کوشش کی ،انہیں نقصان اٹھانا پڑے گا‘فواد چوہدری

بدھ 23 مئی 2018 14:55

نوازشریف نے عدالت میں سیاست کی کوشش کی ،انہیں نقصان اٹھانا پڑے گا‘فواد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف نے عدالت میں سیاست کی کوشش کی ہے جس کا انہیں نقصان اٹھانا پڑے گا۔

(جاری ہے)

نوازشریف کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا بیان غور سے سنا، یہ ایک سیاسی بیانیہ ہے جو وہ جلسوں میں دیتے ہیں، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان کا قانونی بیانیہ کہاں ہے، قانونی طور پر دو بنیادی سوال پوچھے گئے، ایون فیلڈ کے ذرائع کہاں سے آئے اور 300 ارب روپیہ کہاں سے آیا ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف نے منی ٹریل پر کوئی بات کی اور نہ ہی پیسوں کے ذرائع پر، انہوں نے جو باتیں عدالت میں کیں وہ جلسوں میں بھی کرتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا نوازشریف نے عدالت میں سیاست کی کوشش کی ہے جس کا انہیں نقصان اٹھانا پڑے گا، بہتر ہوتا نوازشریف قانونی کیس قانونی طریقے سے لڑتے اور سیاست باہر رکھتے، انہوں نے سوال چنا اور جواب گندم دیا، بات کیا ہورہی ہے اور جواب کیا تھا، ان کی سازشی تھیوری عدالت کو متاثر نہیں کرے پائے گی، انہیں قانونی جواب دینا چاہیے تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات