پاکستان کی ضرورت کے اہم ترین ڈیم نے بھرپور طریقے سے بجلی کی پیداوار شروع کردی

نیلم ، جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے 2 کروڑ 30 لاکھ یونٹ سے زائد بجلی سسٹم میں شامل

بدھ 23 مئی 2018 14:52

پاکستان کی ضرورت کے اہم ترین ڈیم نے بھرپور طریقے سے بجلی کی پیداوار ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) نیلم ۔ جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے 2 کروڑ 30 لاکھ یونٹ سے زائد بجلی سسٹم میں شامل ہو گئی۔ واپڈا ذرائع کے مطابق نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کے تحت 60 میٹر بلند اور 160 میٹر طویل ڈیم تعمیر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیم سے 52 کلو میٹر طویل سرنگوں پر مشتمل واٹر وے سسٹم کے ذریعے دریائے نیلم کے پانی کو بجلی پیدا کرنے کے لئے زیر زمین پاور ہائوس تک منتقل کیا جاتا ہے۔ پاور ہائوس میں پیدا ہونے والی بجلی کو نیشنل گرڈ میں شامل کرنے کے لئے 525 کلو واٹ کا کا سوئچ یارڈ اور ٹرانسمیشن لائن بھی تعمیر کی گئی ہے۔ نیلم ۔ جہلم سے قومی گرڈ کو ہر سال تقریباً پانچ ارب یونٹ سستی بجلی فراہم کی جائے گی اور اس کا سالانہ 55 ارب روپے کا فائدہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :