واپڈا کی جانب سے مختلف آبی ذخائر سے پانی کے اخراج اور آمد کے اعداد و شمار جاری

بدھ 23 مئی 2018 14:52

واپڈا  کی جانب سے مختلف آبی ذخائر سے پانی کے اخراج اور آمد کے اعداد و ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر سے پانی کے اخراج اور آمد کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 41500 کیوسک اور اخراج 50,000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 26100 کیوسک اور اخراج بھی 26100 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 37200 کیوسک اور اخراج 42800 کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 18000 کیوسک اور اخراج 8000 کیوسک تھا۔

تربیلا ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1392.66 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.069 ملین ایکڑ تھا جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1092.20 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.242 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔