ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے والد کی الیکشن مہم چلانے کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت، آئی جی پنجاب ودیگر فریقین سے جواب طلب

بدھ 23 مئی 2018 14:48

ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے والد کی الیکشن مہم چلانے کیخلاف درخواست ..
لاہور۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پولیس کے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ بابر بخت قریشی کی طرف سے والد کی الیکشن مہم چلانے کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت، آئی جی پنجاب ودیگر فریقین کو 30 مئی کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے اویس خالد خان کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت کے روبرو درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈی آئی جی بابر بخت قریشی کے والد پی پی 182 اور بھائی این اے 137 سے الیکشن لڑرہے ہیں، ڈی آئی جی اپنے بھائی اور والد کی الیکشن مہم چلا ر ہے ہیں،