الیکشن کمیشن ،ْعام انتخابات کیلئے پولنگ اسکیم کا ڈرافٹ تیار

بدھ 23 مئی 2018 14:45

الیکشن کمیشن ،ْعام انتخابات کیلئے پولنگ اسکیم کا ڈرافٹ تیار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے پولنگ اسکیم کا ڈرافٹ تیار کر لیا ،ْ حتمی پولنگ اسکیم 22 جون تک جاری کی جائے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے پولنگ اسکیم کا ڈرافٹ ویب سائٹ پر جاری کر دیا، ڈرافٹ میں پولنگ اسٹیشنز، ووٹرز کی تعداد اور دیگر معلومات شامل ہیں، پولنگ اسکیم قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 849 حلقوں کی جاری کی گئی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق، مجوزہ پولنگ اسکیم میں پولنگ اسٹیشنز، ووٹرز کی تفصیلات ہیں ،ْپولنگ اسکیم میں پولنگ بوتھ، مرد خواتین ووٹرز کی تفصیل موجود ہے، مجوزہ پولنگ اسکیم پنجاب، سندھ، کے پی، بلوچستان، فاٹا، اسلام آباد کے حلقوں کی جاری کی گئی۔ذرائع کے مطابق، ضلعی الیکشن کمشنرز کی تیار کردہ پولنگ اسکیم ریٹرننگ افسران کو دے دی گئی، ریٹرننگ افسران 22 جون تک حتمی پولنگ اسکیم بنائیں گے۔