نواز شریف کے حالیہ انٹرویو کی مذمت کرتا ہوں ،ْعطا مانیکا

مسلم لیگ (ن) نے وزرا کو عزت نہیں دی ووٹ کو کیا عزت دیں گے ،ْانٹرویو

بدھ 23 مئی 2018 14:23

نواز شریف کے حالیہ انٹرویو کی مذمت کرتا ہوں ،ْعطا مانیکا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب کے صوبائی وزیر مال عطا مانیکا نے سابق وزیراعظم کے انٹرویو کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نواز شریف کے حالیہ انٹرویو کی مذمت کرتے ہیں اور نواز شریف کے بیانیے سے اتفاق نہیں کرتے۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے وزرا کو عزت نہیں دی ووٹ کو کیا عزت دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہم وزیر ہو کر بے اختیار ہیں کئی مرتبہ اس کا اظہار پارٹی کے اجلاس میں بھی کیا اور استعفیٰ بھی پیش کیامگر اختیارات نہیں دیئے گئے صرف وزیر کا نام دے دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کر جانے والے خود جارہے ہیں ،ْانہیں اسٹیبلشمنٹ نہیں لے کر جارہی جبکہ اسٹیبلشمنٹ پر وفاداریاں تبدیل کرانے کے الزمات جھوٹ پر مبنی ہیں، لوگ ان کے رویے کی وجہ سے جارہے ہیں۔عطا مانیکا نے کہاکہ انہیں تحفظات ہیں اور وہ ان تحفظات کا اظہار متعدد مرتبہ کرچکے ہیں تاہم صرف تسلی دی جاتی ہے، ہوتا کچھ نہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ میں مسلم لیگی ہوں اور مسلم لیگ میں رہوں گا تاہم پارٹی میں امیدواروں کیلئے عزت اور اختیار کی جنگ لڑوں گا۔