ملک میں آبی صورتحال کے حوالے سے مشکل صورتحال کا سامنا ہے، صاحبزادہ طارق اللہ

بدھ 23 مئی 2018 14:23

ملک میں آبی صورتحال کے حوالے سے مشکل صورتحال کا سامنا ہے، صاحبزادہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں آبی صورتحال کے حوالے سے مشکل صورتحال کا سامنا ہے‘ جتنے بڑے دریا کشمیر سے آتے تھے بھارت نے ان پر ڈیم تعمیر کردیئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کے اندر پری پلان کے تحت دریائوں پر ڈیم باندھ لئے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان میں پانی کا سلسلہ کم ہوگیا۔

پاکستان کو چاہیے کہ وہ عالمی سطح پر بھارت کی جانب ڈیم بنانے کے سلسلے کو روکنے کے لئے کوششیں کرے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ پانی کے مسئلہ پر ہو سکتی ہے۔ دریائے راوی اور ستلج پر بھارت کی جانب سے ڈیم بنانے میں کے بعد پانی کم ہوگیا ہے۔ ہارے بچے دریا خشک ہونے کے بعد وہاں کرکٹ کھیل رہے ہیں۔