Live Updates

تحریک انصاف نے تیز بات سے سیاست کا آغاز کیا‘

سیاست میں ایسی زبان آگئی ہے کہ معاملہ تھپڑ تک آپہنچا ہے، نواب یوسف تالپور

بدھ 23 مئی 2018 14:23

تحریک انصاف نے تیز بات سے سیاست کا آغاز کیا‘
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) پیپلز پارٹی کے رہنما رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے تیز بات سے سیاست کا آغاز کیا‘ سیاست میں ایسی زبان آگئی ہے کہ معاملہ تھپڑ تک آپہنچا ہے‘ اب دیکھتے ہیں یہ معاملہ آگے کہاں تک جاتا ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے لیڈر بڑے تیز ہیں۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک کے مہینے میں تھپڑ مارنے کا آغاز روزے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل میں غنڈہ راج نہیں ہونا چاہیے۔ ٹی وی اینکرز کو بھی ایسے سوالات سے گریز کرنا چاہیے جس سے ماحول خراب ہو کر ایک دوسرے کو مارنے تک جاپہنچے۔ نواب یوسف تالپور نے کہا کہ تحریک انصاف نے تیز بات سے سیاست کا آغاز کیا۔ سیاست میں ایسی زبان آگئی ہے کہ معاملہ تھپڑ تک آپہنچا ہے۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات