Live Updates

عمران خان کو پہلے ہی کہا تھا کہ ہم نوجوانوں میں جو تشدد کا کلچر متعارف کروا رہے ہیں یہ معاشرے کے لئے نقصان دہ ہوگا، داوڑ خان کنڈی

بدھ 23 مئی 2018 14:22

عمران خان کو پہلے ہی کہا تھا کہ ہم نوجوانوں میں جو تشدد کا کلچر متعارف ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی داوڑ خان کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان کو پہلے ہی کہا تھا کہ ہم نوجوانوں میں جو تشدد کا کلچر متعارف کروا رہے ہیں یہ معاشرے کے لئے نقصان دہ ہوگا‘ ٹاک شوز میں تھپڑ مارنے کا عمل افسوسناک ہے‘ جو بھونڈی حرکت کی گئی اس کی مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے تھپڑ مار کر بھونڈی حرکت کی جس کا پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو ٹاک شوز میں ایک دوسرے کے موقف کو حوصلے کے ساتھ سننا ہوتا ہے۔ ہمیں تشدد کے راستہ سے اجتناب کرنا چاہیے۔ اس طرح کے واقعات سے معاشرے میں کیا پیغام جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو پہلے ہی کہا تھا کہ ہم نوجوانوں میں جو تشدد کا کلچر متعارف کروا رہے ہیں یہ معاشرے کے لئے نقصان دہ ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات