Live Updates

ٹاک شوز میں حوصلے کے ساتھ ایک دوسرے کے سوالات اور تنقید کا جواب دینا چاہئے،

تھپڑ مارنے کا رجحان پی ٹی آئی نے متعارف کروایا ہے اس کا نقصان بھی انہی کو ہوگا، پیر اسلم بودلہ

بدھ 23 مئی 2018 14:22

ٹاک شوز میں حوصلے کے ساتھ ایک دوسرے کے سوالات اور تنقید کا جواب دینا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین پیر اسلم بودلہ نے کہا ہے کہ ٹی وی ٹاک شو کے دوران تھپڑ مارنا بڑی غیر مہذب بات سے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے سیاست میں تشدد کو فروغ دے رہی ہے ٹی وی ٹاک شوز میں تھپڑ مارنے کا رجحان پی ٹی آئی نے متعارف کروایا ہے اس کا نقصان بھی انہی کو ہوگا دراصل ٹاک شوز کے دوران تھپڑ مارنا بڑی غیر مہذب بات ہے اس طرح کی حرکتوں سے اسی کی پارٹی کو نقصان ہوگا جو ایسی حرکت کرے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ٹاک شوز میں ہر کوئی اپنی پارٹی کا موقف دلائل کے ساتھ پیش کرتا ہے ایسے شوز میں حوصلے کے ساتھ ایک دوسرے کے سوالات اور تنقید کا جواب دینا چاہئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات