Live Updates

تھپڑ مارنا اور کسی پر پانی پھینک دینا عدم برداشت کی مثالیں ہیں‘

پارلیمنٹ کو اچھی روایات کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچنا چاہیے، سید خورشید شاہ

بدھ 23 مئی 2018 14:22

تھپڑ مارنا اور کسی پر پانی پھینک دینا عدم برداشت کی مثالیں ہیں‘
اسلام آباد۔ 23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں برداشت کا عنصر ختم ہوتا جارہا ہے‘ پیپلز پارٹی گالم گلوچ کی مذمت کرتی ہے‘ کسی کو ٹی وی پروگرام میں تھپڑ مارنا اور کسی پر پانی پھینک دینا عدم برداشت کی مثالیں ہیں‘ پارلیمنٹ کو اچھی روایات کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچنا چاہیے۔

بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ اس ایوان میں احسن اقبال کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔ اللہ تعالیٰ انہیں لمی عمر دے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست سے برداشت ختم ہو رہی ہے۔ یہ عنصر بہت ڈرائونا اور خوفناک ہے۔ اس ایوان میں سخت سے سخت باتیں ہوتی رہی ہیں مگر گالم گلوچ والی ایسی صورتحال نہیں تھی۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی گالم گلوچ کی مذمت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا شو میں کبھی کوئی پانی پھینکتا ہے اور کبھی کوئی کسی کو تھپڑ مار دیتا ہے۔ پی ٹی آئی نے اس کا سنجیدہ نوٹس لیا ہے۔ خواتین کا احترام ختم ہوگیا ہے۔ 72 خواتین ارکان اسمبلی کا احترام یقینی بنایا جانا چاہیے۔ پارلیمنٹ کو اچھی روایات کے ساتھ ختم کرنا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو سیاسی سوچ سمجھ دے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اگلے کی بات سننے کی برداشت کا خود میں حوصلہ پیدا کرنا چاہیے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات