Live Updates

تھپڑ دانیال کو نہیں پارلیمان کے منہ پر مارا گیا ،ْکیپٹن صفدر

دانیال عزیز کی جرا ت، صبر اور خاندانی پن کو سراہتا ہوں ،ْمیڈیاسے گفتگو

بدھ 23 مئی 2018 14:22

تھپڑ دانیال کو نہیں پارلیمان کے منہ پر مارا گیا ،ْکیپٹن صفدر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد ،ْمریم نواز کے شوہر اور مسلم لیگ (ن )کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب یہ تھپڑ دانیال عزیز کو نہیں پارلیمان کے منہ پر مارا گیا ہے۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ دانیال عزیز کی جرا ت، صبر اور خاندانی پن کو سراہتا ہوں۔

(جاری ہے)

کیپٹن(ر)صفدر نے سوال اٹھایا کہ جن حضرت نے دانیال کو تھپڑ مارا وہ یہ کلچر دے رہے ہیں نوجوانوں کو یہ پہلے دن سے کنٹینر کی سوچ لے کر ٹی وی چینلوں پر آئے ہیں۔انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب آپ کو اس کا نوٹس لینا چاہیے، یہ کلچر ختم ہونا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ کے پی کے کی ناکام حکومت ملنے پر آپ نے لوگوں کو تھپڑ مارنا شروع کر دیے، اگر خدانخواستہ ان کے ہاتھ میں ماچس آگئی تو کیا ہوگا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات