Live Updates

خیبرپختونخوا حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ

بجٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ اپوزیشن کے عدم تعاون کے باعث کیا ،ْ ترجمان وزیراعلیٰ

بدھ 23 مئی 2018 14:16

خیبرپختونخوا حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال 19-2018 کا بجٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے تصدیق کی کہ صوبائی حکومت آئندہ مالی کا بجٹ پیش نہیں کر رہی اور یہ فیصلہ اپوزیشن کے عدم تعاون کے باعث کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے ایوان میں عددی اکثریت نہ ہونے کے باعث بجٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اراکین کی تعداد 42 رہ گئی ہے اس لیے نگراں صوبائی حکومت 4 ماہ کا انتظامی بجٹ پیش کرے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات