اراکین قومی اسمبلی نے اسپیکر ایاز صادق کوماموں بنا دیا

اراکین قومی اسمبلی پانچ ہزار روپے کی خاطر ایک دوسرے کی جعلی حاضریاں لگاتے ہیں، اہم انکشاف سامنے آ گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 23 مئی 2018 13:29

اراکین قومی اسمبلی نے اسپیکر ایاز صادق کوماموں بنا دیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 مئی 2018ء) اراکین قومی اسمبلی نے اسپیکر ایاز صادق کوماموں بنا دیا اراکین قومی اسمبلی ایک دوسرے کی جعلی حاضریاں لگاتے ہیں۔معروف صحافی نے اپنے پروگرام میں اہم انکشاف کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اراکین قومی اسمبلی کی طرف سے پارلیمنٹ میں جعلی حاضریاں لگانے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے ایک پروگرام کے دوران معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ میں دو دن پہلے پارلیمنٹ میں موجود تھا وہاں 80 سے زائد اراکین موجود نہیں تھے۔

لیکن اس کے بعد اراکین پارلیمنٹ کی حاضریوں کی فہرست دیکھ کر حیران ہو گئے۔کہ کیسے یہ لوگ ملک کے ساتھ فراڈ کرتے ہیں۔کیونکہ اس فہرست میں ان اراکین کے نام بھی شامل تھے جنھوں نے پارلیمنٹ میں شرکت نہیں کی تھی۔

(جاری ہے)

رؤف کلاسرا کاکہنا تھا کہ 35 سے زائد ایم این ایز نے جعلی حاضریاں لگائیں۔جنھوں نے ملک کے ساتھ وفاداری کا حلف اٹھایا ہوا ہے۔رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ ایک رکن اسمبلی کو پارلیمنٹ میں حاضری کا 5 ہزار روپیہ ملتا ہے۔

اور اگر کوئی رکن پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت نہ کرے تو اسے یہ الاؤ نس نہیں ملتا۔رؤف کلاسرا کا مزید کہنا تھا کہ یہ لوگ چارچار لاکھ روپے تنخواہیں بھی لے رہے ہیں۔اس کے علاوہ ان کا میڈیکل بھی فری ہے،اور یہ سفر بھی سرکاری خرچے پر کرتے ہیں۔اس کے علاوہ بھی اراکین اسمبلی کو کئی سہولیات ملی ہوئی ہیں۔رؤف کلاسرا ا کہنا تھا کہ اراکین کو پارلیمنٹ میں نہ آنے پر پانچ ہزار روپے نہیں ملتے لیکن جن جن اراکین اسمبلی کی سیشن میں شرکت کی حاضری لگی ہو۔انہیں پانچ ہزار روپے ملتے ہیں۔روف کلاسرا کا کہنا تھا کہ یہ لوگ صرف پانچ ہزار روپے کی خاطر ایک دوسرے سے جعلی حاضریاں لگواتے ہیں جو کہ ملک اور قوم کے ساتھ مذاق ہے۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے: