ظاہری حلیے کی بنیاد پر ایک دوسرے کو پرکھنے سے خود کو آزاد کرنے کی ضرورت ہے، ایشوریہ رائے بچن

بدھ 23 مئی 2018 14:16

ظاہری حلیے کی بنیاد پر ایک دوسرے کو پرکھنے سے خود کو آزاد کرنے کی ضرورت ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے کہا ہے کہ ظاہری شخصیت یا حلیے کی بنیاد پر ایک دوسرے کو پرکھنے سے خود کو آزاد کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے کہا کہ ابتداء ہی سے مردوں اور خواتین کے لئے ظاہری حلیے اور صلاحیتوں میں نکھار لانا بھارتی ثقافت کا حصہ ہے، یہ خود پر منحصر ہوتا ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں میں کیسا نکھار لاتا ہے اور ظاہری حلیے یا اپیئرینس کی بنیاد پر ایک دوسرے کو جج کرنے سے خود کو آزاد کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر لوگ سوچتے ہیں کہ معروف فلمساز خوبصورتی کی وجہ سے میرے ساتھ کام کرتے ہیں تو مجھے یقین ہے کہ فلمساز بہت ذہین ہیں اور وہ اپنی فلم کو خطرے سے دوچار نہیں کریں گے بلکہ وہ میرے چہرے کی وجہ سے نہیں بلکہ میری صلاحیتوں کی وجہ سے میرے ساتھ کام کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :