نوازشریف کے الزامات خطرناک ہیں،

غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں ‘پیپلز پارٹی کا مطالبہ

بدھ 23 مئی 2018 13:53

نوازشریف کے الزامات خطرناک ہیں،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کے الزامات اور انکشافات کی تحقیقات کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کے الزامات خطرناک ہیں، غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں ۔پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ نوازشریف کو بھی ان الزامات کے بعد کئی سوالات کا جواب دینا پڑے گا ، نوازشریف بتائیں انہوں نے جنرل مشرف کو باہر کیوں جانے دیا ، اگر نوازشریف نے سرجھکا کرنوکری نہیں کی تو پرویز رشید اورمشاہداللہ خان کو کیوں نکالا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب نیب عدالت سے سزا کاخدشہ ہے تب نوازشریف بول رہے ہیں ، دھرنوں سے جس پارلیمنٹ نے بچایا نوازشریف نے اسے ہی کیوں کمزور کیا ، نوازشریف بتائیں چار سال وزیر خارجہ کیوں نہیں مقرر کیا ،آخر نوازشریف نے قومی سلامتی کی پارلیمنٹ کی کمیٹی کیوں نہیں بنائی ،میاں صاحب آج بھی آپ خود کو بچانے کیلئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں۔مولابخش چانڈیو نے کہا کہ نواز شریف نے سزا سے بچنے کیلئے اپنے بیٹوں تک سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا، نواز شریف الزامات لگا کر اور دوسروں کو ذمہ دار قرار دے کر بچ نہیں سکتے، نواز شریف میں ہمت ہے تو حالات کا مقابلہ کریں،۔