امریکا کا وینزویلاکے صدارتی انتخابات کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار

یورپی یونین کا بھی وینزویلا پر پابندیوں کا اشارہ،کراکس حکومت نے دوامریکی سفارتکاروں کوملک بدرکردیا

بدھ 23 مئی 2018 13:32

واشنگٹن/کراکس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) وینزویلا کے صدارتی انتخابات میں بے قاعدگیاں سامنے آنے کے بعد امریکاسمیت متعدد ملکوں نے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کردیا جبکہ کئی ملکوں نے اپنے سفیر واپس بلالیے۔

(جاری ہے)

ادھر امریکا کے بعد یورپی یونین نے بھی وینزویلا پر پابندیوں کا اشارہ دے دیا ہے جبکہ وینزویلا نے دو امریکی سفارت کاروں کو بے دخل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حکم نامے کے ذریعے وینزویلا سے تیل کی تمام ترسیلات پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ۔اٴْدھر وینزویلا کے نومنتخب صدر نکولس میدورو نے امریکی اقتصادی پابندیوں کے جواب میں دو امریکی سفارتی اہلکاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیتے ہوئے انہیں 48گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا ہے۔