جرمن وزیر خارجہ کی ارکان کانگریس سے ملاقات ، ایرانی معاہدے کا دفاع

کہ اس معاہدے پر عمل رآمد کے حوالے سے یورپ متحد اور پر عزم ہے،ارکان کانگریس سے گفتگو

بدھ 23 مئی 2018 13:32

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے اپنے اوّلین دورہ امریکا میں ایرانی جوہری معاہدے کا دفاع کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ارکان کانگریس سے بات چیت میں ماس نے کہا کہ اس معاہدے پر عمل رآمد کے حوالے سے یورپ متحد اور پر عزم ہے۔ امریکا کے اس جوہری معاہدے کے حوالے سے یورپ اور واشنگٹن کے مابین اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔ ماس اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کر رہے ہیں۔ اس کے بعد وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سلامتی کے مشیر جان بولٹن سے بھی ملیں گے۔ پومپیو اور بولٹن ایران کے حوالے سے سخت گیر موقف رکھتے ہیں۔