ہتھیاروں کی تیاری کے لیے کسی ملک کی اجازت کا انتظار نہیں کریں گے، ایرانی فوج

بدھ 23 مئی 2018 13:32

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے امریکا کے ان مطالبات کو رد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ تہران علاقے میں اپنے اثر و رسوخ میں کمی کرے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارئے کے مطابق میجر جنرل محمد باقری نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج جس قدر آج تیار ہیں اتنا پہلے کبھی نہ تھیں اور وہ اپنی دفاعی صلاحیت بڑھانے کے لیے کسی طاقت کی طرف سے اجازت کا انتظار نہیں کریں گی۔ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ اگر ایران اپنی علاقائی اور ملٹری پالیسیوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں نہ لایا تو اس کے خلاف تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :