اسرائیل کے حماس کے ٹھکانوں پر متعدد حملے،دوفوجی اہداف کو بھی نشانہ بنایا

حملے حماس کے متعدد ارکان کی طرف سے سرحد پار کر کے خالی فوجی چوکی کو آگ لگانے کے ردعمل میں کیے گئے،بیان

بدھ 23 مئی 2018 13:32

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ پٹی کے علاقے میں فلسطینی تنظیم حماس کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی نے بتایاکہ اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ملکی ایئر فورس نے غزہ پٹی میں حماس سے تعلق رکھنے والے ایک زیر زمین مرکز کو نشانہ بنایا اور اس کے علاوہ اس گروپ سے تعلق رکھنے والے دو دیگر فوجی اہداف کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ بیان کے مطابق یہ حملے گزشتہ روز حماس کے متعدد ارکان کی طرف سے اسرائیلی سرحد پار کر کے ایک خالی فوجی چوکی کو آگ لگانے کے ردعمل میں کیے گئے ۔ ابھی تک ان حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :