Live Updates

نواز شریف کو مستعفی ہونے کا پیغام ، پاک فوج کے سابق ترجمان لیفٹننٹ جنرل عاصم باجوہ چار سال قبل ہی تردید کر چکے ہیں

احتساب عدالت میں نواز شریف نے بیان دیا تھا کہ خفیہ ادارے کے سربراہ کا پیغام پہنچایا گیا کہ مستعفی ہو جاؤ یا طویل رخصت پرچلےجاؤ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 مئی 2018 12:57

نواز شریف کو مستعفی ہونے کا پیغام ، پاک فوج کے سابق ترجمان لیفٹننٹ جنرل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 مئی 2018ء) : سابق وزیراعظم نواز شریف نے آج احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلسل تیسرے روز اپنا بیان قلمبند کرواتے ہوئے کہا کہ 2014ء کے دھرنے کروائے گئے۔ 2014ء کے دھرنوں کا مقصد مجھ پر دباؤ ڈالنا تھا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ دھرنے میں کہا گیا کہ امپائر کی اُنگلی اُٹھنے والی ہے، کون تھا وہ امپائر؟ دھرنوں سے دو ماہ قبل عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات ہوئی تو عمران خان نے دھرنا دینے کا کوئی اشارہ نہ دیا۔

پھرعمران خان اور طاہر القادری کی ملاقات ہوئی۔ مشرف کیس چلتا رہا اور دھرنا دے دیا گیا۔ لیکن ان دھرنوں کے پیچھے کون ہے یہ بات پوارا ملک جانتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک خفیہ ادارے کے سربراہ کا پیغام پہنچایا گیا کہ مستعفی ہو جاؤ یا طویل رخصت پرچلےجاؤ ۔

(جاری ہے)

کاش آپ لیاقت علی خان اور ذوالفقار علی بھٹو کی روح سے پوچھ سکتےکہ آپ کےساتھ کیا ہوا؟ کاش آج آپ بے نظیربھٹو کی روح کوطلب کرکے پوچھ سکتےکہ آپ کےساتھ کیا ہوا؟ میں پاکستان کا بیٹا ہوں مجھے پاکستان کے ذرے ذرے سے پیار ہے۔

میں کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینا اپنی توہین سمجھتاہوں۔عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ مجھے نا اہل کرنے اور پارٹی صدارت سے ہٹانے کے اسباب ومحرکات قوم بھی بخوبی جانتی ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے اس بیان کی تردید سابق ترجمان پاک فوج لیفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ 4 سال قبل ہی کر چکے ہیں،استعفیٰ دو یا طویل رخصت پر چلے جاؤ کے نواز شریف کے دعوے کی تردید جنرل عاصم باجوہ نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے کی تھی۔ لیفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے یکم ستمبر 2014ء کو مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں وزیر اعظم کو استعفیٰ دینے یا رخصت پر جانے کا کہنے کی خبریں درست نہیں ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات