ناقص گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا

بدھ 23 مئی 2018 13:23

فیصل آباد۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) حکومتی ہدایات کی روشنی میں ضلع میں ناقص ،پانی ملا اور مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس مقصد کیلئے ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسر کی سربراہی میں ویٹرنری ڈاکٹرز پر مشتمل مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو کہ ضلع بھر میں قصابوں کی دکانوں پر چھاپے ماریں گی اور پانی ملاو مضر صحت گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آباد کے ذرائع نے بتایاکہ پانی ملا اور مضر صحت گوشت فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے جانیوالے قصابوں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کروائے جائیں گے اور ذمہ داران کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :