Live Updates

ڈپٹی کمشنر کاشف حسین کی زیر صدارت ضلعی آفیسران کی میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر نے ہر محکمہ کے سربراہ سے محکماتی بریفنگ لی

بدھ 23 مئی 2018 13:23

حویلی/ کہوٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر کاشف حسین کی زیر صدارت ضلعی آفیسران کی میٹنگ ہوئی ۔میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر نے ہر محکمہ کے سربراہ سے اُس کے محکمہ سے متعلق بریفنگ لی ۔ترقیاتی منصوبہ جات کے بارہ میں جو کہ رواں ہیں یا مکمل ہو چکے ہیں اُن کے بارہ میں بھی بریفنگ لی ۔ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر محمد اقبال نے بتایا کہ اس وقت ہسپتال کے ہر بلاک میں پچاس ،50 کمرے ہیں اور3 ڈاکٹرز کی ہسپتال میں تعیناتی ہوئی ہے ۔

میں حاضری کو خود چیک کرتا ہوں ،کوئی خاص مسئلہ نہیں ہے ۔ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن بلاک کی منظوری حکومت نے دے دی ہے ۔جلد ہی اس حوالہ سے بھی مسئلہ حل ہو جائے گا اور جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کا معاملہ ایرا کے پاس ہے حویلی کے اندر گرین گودام کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

واٹر سپلائی سکیم کا سورس تبدیل ہونے کی وجہ سے تعطل کا شکار ہے ۔

ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ حویلی کے اندر بجلی کی وولٹیج پہلے سے بہت بہتر ہو چکی ہے محکمہ برقیات کے تین پراجیکٹ اس وقت بھی چل رہے ہیں اور اختتام کے مراحل میں ہیں ۔حویلی میں برقیات کی ورکشاپ نہ ہونے کے باعث ٹرانسفارمر کو ٹھیک کرنے میں چار پانچ دن لگ جاتے ہیں ۔اسی طرح ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری محمد انور نے کہا ہے کہ لاری اڈے نیچے شفٹ ہو چکے ہیں لیکن شہر میں ٹریفک کا ہجوم اُسی طرح موجود ہے ۔

موٹر سائیکل والوں کے لیے الگ پارکنگ ہونی چاہیے ۔سستے بازار لگانے سے سبزی اور پھلوں کی کمی میں اعتدال آیا ہے اور رمضان میں قیمتیں کم ہوئی ہیں ۔البتہ شہر میں پانی کا بہت بڑا مسئلہ ہے جس کو محکمہ پبلک ہیلتھ کی ذمہ داری ہے کہ وہ دور کرے اور ضلع سے باہر جانور لے جانے پر پابندی لگائی جائے ۔ذبح خانہ کو فنگشنل ہونا چاہیے ۔ڈپٹی کمشنر کاشف حسین نے ضلع آفیسران کو کہا ہے کہ ہمارے مل بیٹھنے کا مقصد باہمی گفت و شنید اور حل طلب پرغور کرنا ہے ۔

تا کہ ہم علاقہ اور حکومت کی بہتری اور نیک نامی کے لیے قدم اُٹھا سکیں ۔لوگوں کی شکایات اور ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات کی طرف بھی توجہ دے کر اُن کو اختتامی مراحل تک پہنچائیں ۔انہوں نے ویٹرنری آفیسرڈاکٹر منظور احمد کو ہدایت کی ہے کہ وہ پولیس اور مجسٹریٹ کو ہمراہ رکھ کے رمضان المبارک میں فوری طور پر بازار کا معائنہ کریں ۔سبزی پھلوں اور گوشت کی دوکانوں کا معائنہ کریں ۔

بالخصوص دودھ کو چیک کریں اور مضر صحت اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ناقص اشیاء کو تلف کروائیں ۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ بلدیہ کی حدود کے اندر تعمیرات کرنیوالوں پر لازم ہو گا کہ وہ بلدیہ انتظامیہ اور شاہرات سے این او سی لے کر تعمیرات کریں ۔ڈی ایس پی اور اے سی حویلی کو ہدایت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وہ گاڑیوں کے کرایوں کو چیک کریں ۔

اوولوڈنگ چیک کریں اور جو ٹرانسپورٹر رمضان اور عید کے دوران زیادہ کرایہ وصول کرتے ہیں اُن کے خلاف قانونی کاروائی کریں ۔میٹنگ میں ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل سہیل مسعود ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری محمد انور ،ڈی ایس پی رضاگیلانی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سید عابد حسین بخاری ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرنسواں افتخار النساء ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد اقبال،اسسٹنٹ کمشنر تصور حسین کاظمی ،ڈی ایف او واٹر شیڈ سردار کبیر احمد ،ڈی ایف او نارمل ساجد حسین ،ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت تصدق حسین ،ڈی ایف سی سردار محمد نسیم خان ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہری دفاع خالد محمود قریشی ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد اعجاز خان ،ویٹرنری آفیسرڈاکٹر منظور احمد نے شرکت کی ۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات