چیف جسٹس آزاد جموںو کشمیر عدالت العالیہ جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی نے آزاد جموں وکشمیر عدالت العالیہ کے 5نوتعینات شدہ ججزسے ان کے عہدوں کا حلف لے لیا

بدھ 23 مئی 2018 13:23

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) چیف جسٹس آزاد جموںو کشمیر عدالت العالیہ جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی نے آزاد جموں وکشمیر عدالت العالیہ کے 5نوتعینات شدہ ججز رضا علی خان ایڈووکیٹ جنرل آزاد جموں وکشمیر، محمد اعجاز خان ایڈووکیٹ، چوہدری خالد یوسف ایڈووکیٹ، راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ اور چوہدری محمد منیر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میرپور سے ان کے عہدوں کا حلف لے لیا۔

حلف برداری کی تقریب آراد جموں وکشمیر ہائی کورٹ میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب میں آزادکشمیر کے وزیر قانون و پارلیمانی امور چوہدری جاوید اختر، جج صاحبان آزاد جموں وکشمیر ہائی کورٹ جسٹس اظہر سلیم بابر، جسٹس محمد شیراز کیانی ،جسٹس صداقت حسین راجہ، صدر سپریم کورٹ بار، صدر ہائی کورٹ بار، صدر سنٹر بار ایسوسی ایشن، ممبران سنٹرل بار ایسوسی ایشن ، سینئر وکلا، خواتین وکلاء کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ قبل ازیں تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک و نعت رسول مقبولﷺ سے ہوا۔ ایڈیشنل سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور چوہدری دحید الحسن نے آزاد جموں وکشمیر کے نوتعینات ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔