صدر پولیس اسٹیشن مظفرآباد کا نان کسٹم پیڈ ، چوری شدہ اور جعلی نمبر پلیٹس پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری، لاکھوں روپے مالیت کی تین مزید گاڑیاں ضبط کر لی گئیں، متعلقہ اتھارٹیز کو ویریفیکشن کے لئے مکتوب ارسال

بدھ 23 مئی 2018 13:23

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) صدر پولیس اسٹیشن مظفرآباد کا نان کسٹم پیڈ ، چوری شدہ اور جعلی نمبر پلیٹس پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری۔ لاکھوں روپے مالیت کی مزید تین گاڑیاں ضبط کر لی گئیں۔متعلقہ اتھارٹیز کو ویریفیکشن کے لئے مکتوب ارسال۔ سول سوسائٹی کا بااثر مافیا کے خلاف کاروائی پر تھانہ صدر کی ٹیم کو خراج تحسین۔

راشد حبیب ایس ایچ او صدر کے مطابق نان کسٹم پیڈ ، چوری شدہ اور جعلی نمبر پلیٹس پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سپیشل آپریشن کا سلسلہ جاری ہے اس دوران میر منیر احمد تفتیشی آفیسر ،اخلاق احمد ڈی ایف سی اور تنویر احمد پر مشتمل ٹیم نے لاکھوں روپے مالیت کی تین مزید مشکوک اور جعلی نمبر پلیٹس پر چلنے والی گاڑیاں جن میں 5 ڈور لینڈ کروزر AJKE-331، ٹیوٹا کرولا کار ALG-841، مہران کار AAR-129 ضبط کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ان گاڑیوں کے مالکان اور ملوث گروہ کے خلاف مقدمات کا اندراج کر کے تفتیش کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ عوامی سماجی حلقوں اور سول سائیٹی نے بااثر مافیا کے خلاف آپریشن کرنے پر صدر پولیس اسٹیشن کی ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے اور توقع کا اظہار کیا ہے کہ پولیس بااثر مافیا کے خلاف اسی طرح بغیر کسی دباؤ کے کروائی جاری رکھے گی۔