پی ایس ڈی پی کے تحت رواں مالی سال میں ملک بھر میں 14 یونیورسٹیوں و ڈگری دینے والے اداروں کے قیام پر کام ہو رہا ہے

وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کا قومی اسمبلی میں تحریری جواب

بدھ 23 مئی 2018 13:23

پی ایس ڈی پی کے تحت رواں مالی سال میں ملک بھر میں 14 یونیورسٹیوں و ڈگری ..
اسلام آباد۔ 23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ سرکاری شعبے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت مالی سال 2017-18ء میں ملک بھر میں 14 یونیورسٹیوں و ڈگری دینے والے اداروں کے قیام پر کام ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کی جانب سے عائشہ سید کے سوال کے تحریری جواب میں ایوان کو بتایا گیا کہ سرکاری شعبے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت مالی سال 2017-18ء میں ملک بھر میں 14 یونیورسٹیوں و ڈگری دینے والے اداروں کے قیام پر کام ہو رہا ہے‘ ان میں یونیورسٹی آف بلتستان سکردو‘ یونیورسٹی آف گوادر‘ یونیورسٹی آف سبی‘ زرعی یونیورسٹی ڈی آئی خان‘ یونیورسٹی آف لکی مروت ‘ یونیورسٹی آف چترال‘ حیدرآباد میں وفاقی ادارے کا قیام‘ ادارہ برائے سائنس و ٹیکنالوجی بہاولپور‘ ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک بین الاقوامی یونیورسٹی کا قیام‘ ٹیکسلا میں گندھارا یونیورسٹی کا قیام‘ یونیورسٹی آف نارووال‘ یونیورسٹی آف سنٹرل ایشیا اینڈ پاکستان اسلام آباد‘ نیشنل سکل یونیورسٹی اسلام آباد اور فیڈرل گورنمنٹ یونیورسٹی اسلام آباد شامل ہیں۔