وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ای 12 کے دو ذیلی سیکٹروں کے متاثرین کی فہرست کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،

باقی تین موضعات پر سروے کا کام جاری ہے، وزارت کیڈ کا قومی اسمبلی میں تحریری جواب

بدھ 23 مئی 2018 13:18

وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ای 12 کے دو ذیلی سیکٹروں کے متاثرین کی فہرست ..
اسلام آباد۔ 23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ای 12 کے دو ذیلی سیکٹروں کے متاثرین کی فہرست کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں جنید اکبر کے سوال کے تحریری جواب میں وزارت کیڈ کی جانب سے ایوان کو بتایا گیا کہ قائمہ کمیٹی کی ہدایت پر لینڈ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے سروے کا انعقاد کیا گیا‘ اب تک 2 موضعات بھکر‘ فتح بخش اور دھریک موری جو سیکٹر ای 12 کے ذیلی سیکٹر دو اور چار میں آتے ہیں ‘ کہ متاثرین کی فہرست کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ایوان کو بتایا گیا ہے کہ سیکٹر ای 12 کے بقیہ تین موضعات سری سرال‘ بیکراں اور بارہ دری پر سروے کا کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :