سی ڈی اے کی جانب سے ملازمین کی استعداد کار میں اضافہ کے لئے تربیتی پروگرام جاری ہیں، قومی اسمبلی میں تحریری جواب

بدھ 23 مئی 2018 13:18

سی ڈی اے کی جانب سے ملازمین کی استعداد کار میں اضافہ کے لئے تربیتی پروگرام ..
اسلام آباد۔ 23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ وفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے کی جانب سے ملازمین کی استعداد کار میں اضافہ کے لئے مختلف تربیتی پروگراموں کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں ثریا اصغر کے سوال کے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کے ذریعے ملازمین کی استعداد کار میں اضافے کے لئے مختلف تربیتی پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں مختلف یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کے تدریسی عملہ کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں۔ تربیتی کورسز تکنیکی اور انٹر پرسونل کورسز پر مشتمل ہوتے ہیں۔ ایوان کو بتایا گیا کہ 2015-16ء میں گریڈ 16‘ 17‘ 18 اور 19 کے 250 ملازمین کو تربیت دی گئی اور کورسز پر تقریباً ایک لاکھ روپے کے تربیتی اخراجات ہوئے۔ ایوان کو بتایا گیا کہ ملازمین کی استعداد کار کو بہتر بنانے کے لئے آئندہ دو سالوں میں مزید تربیتی کورسز‘ سیمینارز اور سمپوزیم منعقد کئے جائیں گے۔