قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی کورم پورا نہ ہونے کی بناء پر کچھ دیر کے لئے معطل رہی

بدھ 23 مئی 2018 13:18

قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی کورم پورا نہ ہونے کی بناء پر کچھ دیر کے ..
اسلام آباد۔ 23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی کورم پورا نہ ہونے کی بناء پر کچھ دیر کے لئے معطل رہی۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے رکن رمیش لعل نے ایوان میں کورم کی نشاندہی کردی۔ سپیکر نے گنتی کا حکم دیا۔ ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے کی بناء پر قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی کورم پورا ہونے تک معطل کردی گئی۔