Live Updates

وزیر خارجہ برطانیہ اور ویانا میں سفارتکاروں کی تعیناتی کے حوالے سے ایوان کو اعتماد میں لیں ، سپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت

بدھ 23 مئی 2018 13:18

وزیر خارجہ برطانیہ اور ویانا میں سفارتکاروں کی تعیناتی کے حوالے سے ..
اسلام آباد۔ 23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے برطانیہ اور ویانا میں ناتجربہ کار سفارتکاروں کی تعیناتی کے حوالے سے وزیر خارجہ کو ایوان کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی رکن ڈاکٹر شیریں مزاری نے نکتہ اعتراض پر ایوان کی توجہ مبذول کرائی کہ برطانیہ بڑا اہم ملک ہے اور وہاں پر ہمیشہ ہی سینئر اور تجربہ کار سفارتکار تعینات کئے جاتے ہیں۔ اس مرتبہ گریڈ 20 کے نا تجربہ کار افسر کو تعینات کیا جارہا ہے‘ ایوان میں اس حوالے سے دفترخارجہ کی طرف سے وضاحت کی جائے جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے ہدایت کی کہ وزیر خارجہ اس حوالے سے ایوان کو اعتماد میں لیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات