قومی اسمبلی نے اشخاص کی ناجائز تجارت کی ممانعت کا بل منظور کرلیا

بدھ 23 مئی 2018 13:18

قومی اسمبلی نے اشخاص کی ناجائز تجارت کی ممانعت کا بل منظور کرلیا
اسلام آباد۔ 23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) قومی اسمبلی نے اشخاص کی ناجائز تجارت کی ممانعت کا بل منظور کرلیا گیا ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وزیر مملکت برائے میری ٹائم افیئرز چوہدری جعفر اقبال نے تحریک پیش کی کہ اشخاص بالخصوص خواتین اور بچوں کی ناجائز تجارت کی ممانعت اور تدارک کا بل اشخاص کی ناجائز تجارت کی ممانعت کا بل 2018ء زیر غور لایا جائے۔

(جاری ہے)

ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بل کی شق وار منظوری لی۔ قومی اسمبلی نے بل کی تمام شقوں کی منظوری دے دی۔ وزیر مملکت چوہدری جعفر اقبال نے تحریک پیش کی کہ اشخاص کی ناجائز تجارت کی ممانعت کا بل 2018ء منظور کیا جائے۔ قومی اسمبلی نے اتفاق رائے سے بل کی منظوری دے دی۔