گلگت پولیس مجسٹریسی کے نظام کی بہتری کے حوالے سے اجلا س کا انعقاد

بدھ 23 مئی 2018 13:08

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ / ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کے زیر صدارت ایک اہم پولیس مجسٹریسی کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے اجلا س منعقد ہوا جس میں ایس پی گلگت، اے سی گلگت، اے سی دنیور، اے سی جگلوٹ، اے ایس پی گلگت، دنیور، جگلوٹ،اور تمام تھانو ں کے ایس ایچ او صاحبان اور تماتم مجسٹریٹ صاحبان نے شرکت کی۔

ڈی سی گلگت نے میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ مجسٹریٹ اور پولیس آپس میں تعاون کریں تاکہ ضلع میں سکیورٹی اور انتظامی امو ر کی بہتر انجام دہی ہو سکے۔اس دوران ایس پی گلگت نے ڈی سی کو رمضان المبار ک کے دوران تراویح کی سکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس کے علاوہ ڈی سی گلگت نے 18 مساجد جوکہ انتہائی حساس اور 19 مساجد جو کہ حساس قرار دی جا چکی ہیں کو فول پروف سیکورٹی دینے اور گلگت کے داخلی اور خارجی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر کے چیکنگ کے نظام کو سخت سے سخت بنانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ڈی سی گلگت نے جی بی سکاؤٹس اور رینجر کو ہدایت کی شہر میں گشت کرتے رہیں اور تراویح کے دوران انتہائی حساس مساجد کی سیکورٹی کو یقینی بنائیں۔انھوں نے غیرملکی سیاحوں اورچائنیز ورکروںکی لسٹ تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔ انھوں نے نلترریسٹ ہاؤس کی چاردیواری اونچی کرکے کانٹہ دار تار اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کے احکاما ت بھی جاری کیے۔

ڈی سی نے تما م مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ سرکاری زمینوں پر قبضہ ما فیا کے حوالے سے سخت اقدام عمل میں لاکر رپور ٹ پیش کریں۔انھوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران پر ائس کنٹرو ل چیکنگ کے حوالے سے مجسٹریٹ اور پولیس ایک دوسرے سے تعاون کرکے عوام کو ریلیف دیں۔ان کا کہنا تھا کہ جگلو ٹ میں غیر قانونی لکڑی کی سمگلنگ کو روکنے کے لئے سخت اقدامات کیے جائیں، اگر کسی بھی قسم کی لکڑی کی ترسیل ہو تو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کی اجازت نامہ چیک کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :