ایل آر ایچ سکیورٹی گارڈزنے فرسٹ ایڈ،فائرفائٹنگ اورریسکیوکی تربیت مکمل کرلی

بدھ 23 مئی 2018 13:08

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے سکیورٹی گارڈز نے فرسٹ ایڈ ‘ فائر فائٹنگ اور ریسکیوکی تربیت مکمل کرلی ،ہسپتال ترجمان ذوالفقارعلی باباخیل کے مطابق ایک ماہ کی اس تربیت کا مقصد ہسپتال کے اندر کسی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایل آرایچ کے سکیورٹی گارڈز کو تیار رکھناہے،تربیت سے ان اہلکاروں کی اہلیت میں اضافہ ہواہے اور ان کی کارکردگی میں مثبت تبدیلی آئے گی ،تربیتی کورس کی تکمیل کے موقع پر تقسیم اسناد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکیورٹی منیجر ایل آر ایچ عمر سیاب نے کہا کہ سکیورٹی اہلکاروں کو ہسپتال کے اندر مریضوں اور تیمارداروں سے اچھے سلوک اور خندہ پیشانی سے برتائو کی تلقین کی جاتی ہے تاکہ لڑائی جھگڑوں کا تدارک بھی ہو اور ہسپتال کا ماحول بھی اچھارہے، ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود نے سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہا کہ ایل آرایچ میں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں کی تعدادمیں مریض اور تیماردار آتے ہیں جن کی حفاظت کی ذمہ داری اس ڈپارٹمنٹ کے ذمہ ہے ، ہسپتال ڈائریکٹر نے گارڈز کو تربیت فراہم کرنے پر سول ڈیفنس کے افسرو ں کے اقدام کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :