رمضان المبارک ٹین پن بائولنگ چمپئن شپ پرسوں شروع ہوگی

چمپئن شپ میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے کھلاڑی حصہ لیں گے ،ْ سیکرٹری فیڈریشن

بدھ 23 مئی 2018 12:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیراہتمام رمضان المبارک ٹین پن بائولنگ چمپئن شپ پرسوں جمعہ سے لیڑر سٹی بائولنگ کلب، صفا گولڈ، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن کے مطابق چمپئن شپ میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔

چمپئن شپ میں ماسٹر سنگلز مقابلے ہونگے۔ چمپئن شپ تین روز تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں شرکت کرنے والا ہر کھلاڑی روزانہ پانچ گیمز کھیلے گا اور تین روز میں پندرہ گیمز مکمل کر ے گا۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ کی اختتامی تقریب 27 مئی کو ہوگی جس میں چمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، نقد کیش ایواڈ تقسیم کئے جائیں گے۔ اعجاز الرحمن نے بتایاکہ پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیراہتمام ہرسال رمضان المبارک کے نام سے چمپئن شپ منعقد کروائی جاتی ہے جس میں راولپنڈی اور اسلام آباد سے کثیر تعداد میں کھلاڑی حصہ لیتے ہیں اس چیپئن شپ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے جس کو بعد انہیں تربیتی کیمپ میں مدعو کرکے جدید اور اعلی تربیت دی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :