پولینڈ میں فٹبال اسٹیڈیم میدان جنگ بن گیا

ہارتی ٹیم لیچ پوزنن کے پرستار آپے سے باہر ،ْ آتشگیر مواد کا آزادانہ استعمال ،ْاسٹیڈیم کالے دھویں سے بھر گیا

بدھ 23 مئی 2018 12:46

ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) پولینڈ میں فٹبال اسٹیڈیم میدان جنگ بن گیامیڈیا رپورٹ کے مطابق 0۔2 سے ہارتی ٹیم لیچ پوزنن کے پرستار آپے سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

مداحوں نے آتشگیر مواد کا آزادانہ استعمال کیا جس کے بعددیکھتے ہی دیکھتے اسٹیڈیم کالے دھویں سے بھر گیا۔ستتر منٹ تک میچ روک کر ہنگامہ آرائی ختم کرنے کی کوشش ہوتی رہی تاہم پولیس کی بے بسی دیکھ کر دو صفر کی برتری حاصل کرنے والی ٹیم لیگیا وارسا کو کامیاب قرار دے دیا گیا

متعلقہ عنوان :