ڈپٹی کمشنر ہٹیاں بالا راجہ عمران شاہین،ایس پی راجہ اظہر اقبال کا دورہ چکوٹھی ٹریڈ اینڈ ٹریول سینٹر چکوٹھی کا دورہ

دوطرفہ تجارت خوش آئند ہے اس ٹریڈ سے مقامی افراد کو بھی مستفید ہونے کا موقع ملنا چائیے جس کے لیئے حکمت عملی طہ کر لی ہے

بدھ 23 مئی 2018 12:43

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر ہٹیاں بالا راجہ عمران شاہین،ایس پی راجہ اظہر اقبال کا دورہ چکوٹھی ٹریڈ اینڈ ٹریول سینٹر چکوٹھی کا دورہ کیا چکوٹھی ٹریڈ اینڈ ٹریول سینٹر پہنچنے پر ٹی ایف او میجر(ر)سیدطاہر کاظمی نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر ٹی ایف او میجر(ر)سیدطاہر کاظمی نے انہیں ٹریڈ کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر انہوں نے تاجروں اور کام کرنے والی لیبر سے بھی ملاقاتیں کی اور ان سے خیریت دریافت کی اس موقع پر آرمی حکام نے بھی بریفنگ دی قوام متحدہ کے امن مشن کے نمائندوں سے ملاقات بھی کی لائن آف کنٹرول پر انڈین آرمی کی اشتعال انگیزی اور فائرنگ سے شہید اور زخمی متاثرین کے مسائل سے آگاہ کیا گیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ہٹیاں بالا راجہ عمران شاہین،ایس پی راجہ اظہر اقبال نے کہا کہ دوطرفہ تجارت خوش آئند ہے اس ٹریڈ سے مقامی افراد کو بھی مستفید ہونے کا موقع ملنا چائیے جس کے لیئے حکمت عملی طہ کر لی ہے انشاء اللہ بہت جلد ٹریڈ سینٹر پر کام جاری ہے جہاں پر مقامی افراد کے استفادہ کے لیئے منڈی قائم کی جائے گی اور ہٹیاں بالا کے ضلعی ہیڈکواٹر پر بھی اس حوالہ سے عوام کو سستی اشیاء خوردونوش اور دیگر مہنگی اشیاء کو سستے داموں فروخت کرنے کے لیئے پلان مرتب کریں گے جلد مقامی تاجروں سے میٹنگ کرکے ہٹیاں بالا کی حدود میں مقامی افراد کو استفادہ پہنچانے کے لیئے آنے والا سامان لوکل سطح پر بھی خریدوفروخت کی اجازت دیں گے اس موقع عوام علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ہٹیاں بالا راجہ عمران شاہین،ایس پی راجہ اظہر اقبال نے کہا کہ لائن آف کنڑول کے لوگوں کے حوصلے بلند ہیں بھارت بزدل دشمن ہے مگر عوام علاقہ پاک فوج کے شانہ بشانہ دشمن کے سامنے سینہ سپر ہیں۔