ضلعی ہیڈکواٹر ہٹیاں بالا میں ماہ رمضان میں بدترین لوڈشیڈنگ نماز کے دوران بجلی بند رہنا معمول بن گیا

بدھ 23 مئی 2018 12:43

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) ضلعی ہیڈکواٹر ہٹیاں بالا میں ماہ رمضان میں بدترین لوڈشیڈنگ نماز کے دوران بجلی بند رہنا معمول بن گیا تفصیلات کے مطابق جہلم ویلی کے ہیڈکواٹر ہٹیاں بالا میں لوڈشیڈنگ کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے روزہ داروں کی برقیات اور واپڈا کو بدعائیں ہٹیاں بالا میں دن اور رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ معمول بن گئی ہے جس کیو جہ نماز جمعہ،ظہر،اور دیگر اوقات میں مکمل طور پر بجلی بند ہوتی ہے اس کے علاوہ دن کے پہلے حصے میں جب کاروبار کا وقت ہوتا ہے بجلی بند رہتی ہے جس کی وجہ سے روزہ داروں اور تاجروں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے عوام علاقہ ہٹیاں بالا نے وزیراعظم،ڈپٹی کمشنر اور محکمہ برقیات واپڈا سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم ہوسکے۔