ہٹیاں بالا‘ماہ رمضان المبارک میں شرپسندعناصر اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے
تازہ ترین : 1

ہٹیاں بالا‘ماہ رمضان المبارک میں شرپسندعناصر اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے

جہلم ویلی کے نواحی گاوں نین سکھ میںجرائم پیشہ شرپسند عناصر کا گھر پر حملہ پتھرائو گیارویں جماعت طالبعلم شدید زخمی ہوگیا زندگی موت کی کشمکش میں سی ایم ایچ مظفرآباد داخل

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) ماہ رمضان المبارک میں شرپسندعناصر اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے جہلم ویلی کے نواحی گاوں نین سکھ میںچادر اور چار دیواری کا تقدس بری طرح پامال ہوگیاجرائم پیشہ شرپسند عناصر کا گھر پر حملہ پتھرائو سے گیارویں جماعت طالبعلم شدید زخمی ہوگیا زندگی موت کی کشمکش میں سی ایم ایچ مظفرآباد داخل تفصیلات کے مطابق ہٹیاں بالا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمدارشد،رفعت بی بی،محفوظ اختر محمدصدیق،نوید احمد ودیگر نے کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیںہم اپنے صحن میں پائپ نصب کروارہے تھے کہ گڑھی دوپٹہ تعینات خاتون کانسٹیبل کوثر بی بی نے اپنے بھائی محمد اعظم،والد محمدکریم نے غنڈوں کے ہمراہ ہمارے گھر پر دھاوا بول دیا حملہ کرتے ہوئے شدید پتھرائو کیا اور گالم گلوچ کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی اور کہا کہ یہ ہماری سٹیٹ ہے اور ہم پولیس والے ہیں جس نے نین سکھ میں رہنا ہے ہمارے حکم کے مطابق رہیں بصورت دیگر زندہ دفن کردیں گے جس پر عوام علاقہ کے معززین نے معاملہ کو رفع دفع کرویا مگر شرپسند عناصر نے چند ہی منٹ بعدکوثر بی بی کے کہنے پر اس کے بھائی اور غنڈوں نے دوبارہ پتھراو شروع کردیا جس سے گیارویں جماعت کا طالبعلم حسن بیگ ولد ظفر اللہ بیگ سر پھٹنے سے شدید زخمی ہوگیا اور اسے مقامی ہسپتال لایا گیا ڈاکٹرز نے شدیدزخمی حالت میں مظفرآباد منتقل کردیا جبکہ سٹی تھانہ میں دن میں ایف آئی آر کروانے پہنچے تو پولیس پیٹی بہن کو بچانے کے لیئے میدان میں آگئی معاملہ کا کوئی نوٹس نہ لیا ہمارے شور شرابے اور شدید دبائو کے بعد سٹی تھانہ میں رات دس بجے آٹھ گھنٹے گزر جانے کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی جس میں نامز ملزمان کوثر بی بی،محمد اعظم،محمد کریم شامل تھے پولیس نے فرضی کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا مگر پولیس کانسٹیبل کوثر بی بی کو بعد میں ایف آئی آر میں نامزد ہونے کے باجود چھوڑ دیا گیا کوثر بی بی کو چالیس بندوں کی موجودگی میں گرفتار کیا گیا مگر اس کی رپورٹ سٹی تھانہ نے نہیں ڈالی کوثر بی بی نے پولیس کی ملی بگھت سے علی الصبح قبل از گرفتاری ضمانت کروا لی جبکہ دیگر ملزمان کو سٹی تھانہ میں وی آئی پی پروٹوکول دیا جارہا ہے کوثر بی بی کا بھائی اعظم کی پرائیویٹ کار جس پر نمایاں انداز میں پولیس لکھا ہوا ہے وہ اس گاڑی سے لوگوں کو ڈرا دھمکا کررہا ہے محمدارشد،رفعت بیبء،محفوظ اختر محمدصدیق،نوید احمدنے چیف جسٹس،،آئی،چیف سیکرٹری،،وزیراعظم آزادکشمیر،صدر آزادکشمیر،ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی،ایس پی جہلم ویلی سے مطالبہ کیا ہے کہ ہم بھی اس ملک کے شہری ہیں ہمارے جان ومال کو شدید خطرہ ہے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور کوثر بی بی کو نوکری سے برطرف کرتے ہوئے تادیبی کارروائی کی جائے اگر ایسا نہ ہوا تو ہم چیف جسٹس،،آئی،چیف سیکرٹری،،وزیراعظم آزادکشمیر،صدر آزادکشمیر،ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی،ایس پی جہلم ویلی کے آفسز کے سامنے دھرنا دیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 23/05/2018 - 12:43:35

اس خبر پر آپ کی رائے‎