وزیراعظم آزاد کشمیر کی ہدایت پر سیکرٹری جموں و کشمیر لبریشن سیل محمد ادریس عباسی نے پرائیویٹ سکولز تقریری مقابلہ جات کے ضلعی سطح پر انعقادکا شیڈول جاری کردیا

بدھ 23 مئی 2018 12:43

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی ہدایت پر سیکرٹری جموں و کشمیر لبریشن سیل محمد ادریس عباسی نے پرائیویٹ سکولز تقریری مقابلہ جات کے ضلعی سطح پر انعقاد اور وہاں پر طلباء آگاہی مہم کے سلسلہ میں بریفنگز کیلئے شیڈول جاری کر دیا ہے ۔جس کے مطابق 24 مئی2018کوضلع بھمبر میںتقریری مقابلہ و بریفنگ کا انعقاد ہو گا۔

25مئی 2018کوضلع میرپور میںتقریری مقابلہ و بریفنگ،30مئی 2018کوضلع باغ 29مئی 2018کوضلع حویلی میںتقریری مقابلہ و بریفنگ 04،جون 2018کوضلع نیلم میںتقریری مقابلہ و بریفنگ 05تا 06جون 2018کوضلع پلندری /راولاکوٹ میںتقریری مقابلہ و بریفنگ ، 12جون ضلع مظفرآباد میںتقریری مقابلہ و بریفنگ، 06جون 2018ء ضلع جہلم ویلی میںتقریری مقابلہ و بریفنگ،07جون 2018کوضلع کوٹلی میںتقریری مقابلہ و بریفنگ منعقد ہوگی ۔

(جاری ہے)

جموں و کشمیر لبریشن سیل سے جاری ہونیوالی پریس ریلیز کے مطابق طلباء آگاہی مہم کا مقصد آنے والی نسل کو مسئلہ کشمیر سے آگاہ کرناہے اور اس کے ساتھ ساتھ مرکزی آل پرائیویٹ سکولز تقریری مقابلہ میں ہر اضلاع سے ایک ایک طالب علم کو مقابلہ کے ذریعے منتخب کرکے 8جولائی 2018ء کو برہان مظفروانی شہید کی برسی پر تقریری مقابلہ میں شامل کرناہے جس میں اول پوزیشن والے مقرر کو 50ہزار جبکہ دوئم پوزیشن 40ہزار اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والے مقرر کو 30ہزار انعام دیا جائے گا۔