پنجاب میں پیپلز پارٹی کو بڑا دھچکا اہم ترین رہنما نے خیر آباد کہہ دیا

منظور احمد وٹو نے پیپلز پارٹی سے راہیں جدا کرلیں ‘ آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیں گے

بدھ 23 مئی 2018 12:43

پنجاب میں پیپلز پارٹی کو بڑا دھچکا اہم ترین رہنما نے خیر آباد کہہ دیا
حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) معروف سیاستدان پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز پارٹی کے سابق پارٹی صدر پنجاب منظور احمد وٹو نے پیپلز پارٹی سے راہیں جدا کرلیں ، آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیں گے ،منظور وٹو خبر کی تردید یا تائید نہیں کرسکے ،دال میں کچھ نا کچھ کالا ضرور ہے ،ذرائع۔

(جاری ہے)

مقامی معروف سیاستدان سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق پارٹی صدر پنجاب منظور احمد وٹو کے حوالے سے پیپلز پارٹی کو خیر باد کہنے کی خبریں گردش کررہی ہیں زرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے پیپلز پارٹی سے علیحدگی ضرور اختیار کی ہے مگر وہ اِس خبر کو عام انتخابات سے چند روز قبل بریک کرنا چاہتے ہیں منظور احمد وٹو بطور آزادحیثیت سے انتخابات میں حصہ لیں گے ،دوسری جانب منظور وٹو پینل کے ووٹروں اور سپوٹروں نے منظور احمد وٹو کے اِس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے تاہم زرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آزاد امیدوار کے طور پہ انتخابات میںکامیابی کی صورت میں وہ ایک بار پھر زرداری کی حمایت کا اعلان کریں گے،منظور وٹو خبر کی تردید یا تائید نہیں کررہے جس سے یہ بات واضع ہوتی ہے کہ دال میں کچھ نا کچھ کالا ضرور ہے۔