Live Updates

وزیر اعلی پنجاب کل سرگودھا پہنچیں گے

میاں شہباز شریف دریائے جہلم تین ارب 70 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیرہونے والے لنگر والا پل کا افتتاح کریں گے

بدھ 23 مئی 2018 12:43

وزیر اعلی پنجاب کل سرگودھا پہنچیں گے
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کل سرگودھا پہنچیں گے جہاں وہ دریائے جہلم تین ارب 70 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیرہونے والے لنگر والا پل کا افتتاح کریں گے اور بعد ازاں ٹی ایچ کیو ہسپتال کا معائنہ کریں گے جس کے بعد وہ سپورٹس سٹیڈ یم میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔وزیراعلی کی امد کے انتظامات مکمل کر لئے گے ہیں اور سکیورٹی پلان کے تحت عملہ کو الرٹ رکھا گیا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے دست مبارک سے افتتاحی لنگر والا پتن اس علاقہ میں واقعہ ہے جہاں سے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف منتخب ہوئے تھے ۔اس پل کی تعمیر سے جھنگ ،بھکر ،سرگودھا اور خوشاب کے عوام استفادہ حاصل کریں گے۔ اس پل کے چلنے خوشاب اور جھنگ کے درمیان فصلہ انتہائی کم ہو کر رہ گیا ہے۔

(جاری ہے)

سرگودھا کے علاقہ ساہیوال کے قریب دریائے جہلم پر لنگر والا پل کی تعمیر کا منصوبہ کئی سال قبل شروع کیا گیا جو 2 بار التواء کا شکار ہوا اوراب تین ارب 70 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوا ہے جس کے افتتاح کے لئے بھر پور اقدامات کر کے وزیراعلی پنجاب کو مدعو کیا گیا۔

یہ علاقہ این اے 68 سے ہے جہاں سے میاں نواز شریف کے بعد جاوید حسنین شاہ اور اس وقت سردارشفقت حیات بلوچ رکن قومی اسمبلی ہیں جو دیگر اراکین کے ہمراہ وزیراعلی کا استقبال کریں گے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات