آج نواز شریف نے قوم کو بتا دیا کہ انہیں کیوں اور کس نے نکالا
نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا ٹویٹر پیغام
سمیرا فقیرحسین بدھ 23 مئی 2018 12:38
(جاری ہے)
مجھے بذریعہ زرداری پیغام دیا گیا کہ سابق صدر مشرف کےدوسرےمارشل لاء کو پارلیمانی توثیق دی جائے۔
میں نے مشرف کے دوسرے مارشل لاء کو پارلیمانی توثیق دینے سے انکار کیا۔ نواز شریف نےاحتساب عدالت میں اپنا بیان اُردومیں پڑھ کر سنایا اور اپنے نکالے جانے کی 4 بڑی وجوہات بھی بیان کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نکالنے کی سب سے بڑی وجہ سابق صدر پرویز مشرف کی خلاف غداری کیس ہے۔ میں نے اپنا گھردرست کرنے اوراپنے آپ کو سنوارنے کی بات کی ۔ میں نے خارجہ پالیسی کو نئے رُخ پر استوار کرنے کی کوشش کی۔ میں نے سرجھُکا کر نوکری کرنے سے انکار کیا۔ 2014ء کے دھرنے کروائے گئے۔ 2014ء کے دھرنوں کا مقصد مجھ پر دباؤ ڈالنا تھا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ دھرنے میں کہا گیا کہ امپائر کی اُنگلی اُٹھنے والی ہے، کون تھا وہ امپائر؟ دھرنوں سے دو ماہ قبل عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات ہوئی تو عمران خان نے دھرنا دینے کا کوئی اشارہ نہ دیا۔ پھرعمران خان اور طاہر القادری کی ملاقات ہوئی۔ مشرف کیس چلتا رہا اور دھرنا دے دیا گیا۔ لیکن ان دھرنوں کے پیچھے کون ہے یہ بات پوارا ملک جانتا ہے۔ مشرف غداری کیس قائم کرتے ہی میری مشکلات میں اضافہ کر کے مجھ پر دباؤ ڈالا گیا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ ہے میرے اصل جرائم کا خلاصہ۔ اس طرح کے جرائم اور مجرم پاکستانی تاریخ میں جا بجا ملیں گے۔ ایک خفیہ ادارے کے سربراہ کا پیغام پہنچایا گیا کہ مستعفی ہو جاؤ یا طویل رخصت پرچلےجاؤ ۔ کاش آپ لیاقت علی خان اور ذوالفقار علی بھٹو کی روح سے پوچھ سکتےکہ آپ کےساتھ کیا ہوا؟ کاش آج آپ بے نظیربھٹو کی روح کوطلب کرکے پوچھ سکتےکہ آپ کےساتھ کیا ہوا؟ یہاں جتنے گواہان پیش ہوئے کسی نے گواہی نہیں دی کہ میں نے کوئی جُرم کیا ہے ۔ آپ اورمجھ سمیت سب کو اللہ کی عدالت میں پیش ہوناہے،نواز شریف کا عدالت میں کہنا تھا کہ ریفرنس کا فیصلہ آپ پر چھوڑ رہا ہوں۔ مجھے کبھی بھی آئینی مدت پوری کرنے نہیں دی گئی، مجھے خطرناک مجرم قراردے کر جہاز کی سیٹ سے باندھ دیا گیا۔ مجھے جلاوطن کردیا گیا،میری جائیددایں ضبط کر لی گئیں۔ ملک واپس لوٹا تو ہوائی اڈے سے روانہ کر دیا گیا۔ نواز شریف نے کہا کہ میں اس وقت حقیقی جمہوریت کی بات کر رہا ہوں۔ داخلی اور خارجی پالیسیوں کی باگ دوڑ منتخب نمائندوں کے پاس ہی ہونی چاہئیے۔ میں پاکستان کا بیٹا ہوں مجھے پاکستان کے ذرے ذرے سے پیار ہے۔ میں کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینا اپنی توہین سمجھتاہوں۔ عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ مجھے نا اہل کرنے اور پارٹی صدارت سے ہٹانے کے اسباب ومحرکات قوم بھی بخوبی جانتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.