Live Updates

شہر بھر میں بلاتفریق گیس کی فراہمی جاری ہے، جنرل منیجر ارباب ثاقب

بدھ 23 مئی 2018 12:35

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کی جانب سے شہر بھر میں بلاتفریق گیس کی فراہمی جاری ہے، پشاورمیں جاری بیان میں جنرل منیجر ارباب ثاقب نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں انتظامیہ نے تمام تر وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے گیس کی بلاتعطل جاری رکھی ہوئی ہے اور اندرون شہر ومضافات میں یکساں گیس پریشر کے ساتھ جاری ہے، رمضان کے دوران عوام کی جانب سے گیس کا استعمال بڑھ جاتا ہے اس لیے ضرورت کے مطابق گیس مسلسل فراہم کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ جہاں بھی تعمیراتی کام کے دوران گیس پائپ لائن ٹوٹ جائے تو اسے ہنگامی بنیادوں پر صحیح کیاجاتا ہے تاکہ عوام کو کسی بھی قسم کی تکلیف نہ اٹھانا پڑے، سوئی گیس انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ طور پر عوام کیلئے گیس کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایات کے ازالے کیلئے شب وروز باقاعدہ طورپر ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو بروقت کارروائی کیلئے پہنچ جاتی ہیں، عوام اپنی شکایات کے حوالے سے براہ راست 1199پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :