پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ میچز، جیت کے حوالے سے اب تک انگلینڈ ٹیم کا پلڑا بھاری

بدھ 23 مئی 2018 12:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین اب تک ہونے والے ٹیسٹ میچز میں جیت کے حوالے سے انگلینڈ کی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین 1954ء سے 2016ء تک دنیا کی مختلف گرائونڈز پر81 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے جس میں سے پاکستان کی ٹیم نے 20 ٹیسٹ میچز جیتے 24 ہارے اور 37 ڈرا ہوئے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی سر زمین پر ہونے والے میچز میں بھی انگلینڈ کی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔

انگلینڈ کی سر زمین پر دونوں ٹیموں کے مابین 51 میچز کھیلے گئے جس میں سے پاکستان نے 11 میچز جیتے 22 ہارے اور 18 ڈرا ہوئے۔ یو اے ای میں ہونے والے میچز میں پاکستان ٹیم کا پلڑا بھاری رہا۔ وہاں پر مجموعی طور پر دونوں ٹیموں کے مابین 6 میچز ہوئے جس میں پاکستان نے پانچ میچ جیتے اور ایک برابر رہا ۔

متعلقہ عنوان :