جنتر کی کاشت کیلئے سبز کھاد کے طور پر 20سے 25کلوگرام بیج استعمال کرنے کی ہدایت

بدھ 23 مئی 2018 12:34

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروںکو جنتر کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ مذکورہ پھلی دار فصل کو زمین کی زرخیزی بڑھانے کیلئے بطور سبز کھاد بھی کاشت کیاجاسکتاہے تاہم پنجاب کے کئی علاقوں میں اسے چارہ کیلئے بھی کاشت کرنا انتہائی فائدہ مند ثابت ہواہے ۔انہوںنے بتایاکہ جنتر چھوٹے جانوروںکی من پسند غذا ہے جسے درمیانی قسم کی زمینوں پر کاشت کیاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مون سون کی بارشوں کے دوران جنترکی کاشتہ فصل کی بڑھوتری بہت بہترین ہوتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ چارے اور سبز کھاد کیلئے کاشت کی جانیوالی جنتر کی فصل کیلئے 20سے 25کلوگرام فی ایکڑ جبکہ بیج والی فصل کیلئے 10 سے 12 کلوگرام فی ایکڑ بیج کا استعمال کافی ہے ۔انہوںنے کہاکہ بہترپیداوار کیلئے پہلاپانی بوائی کے 18سی22دن بعد لگانے سمیت ایک بوری ڈی اے پی کھاد بھی ڈال لینی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ زرعی ماہرین سے مشاورت کاشتکاروںکو مالی منفعت سے ہمکنار کرسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :