پالک کی کاشت کیلئے متعدل موسم ضروری ہے‘زرعی ماہرین

بدھ 23 مئی 2018 12:34

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ پالک پتوں والی سبزیوں میں سب سے زیادہ مقبول سبزی ہے‘ غذائی اعتبارسے پالک کے پتوں میں نشاستہ چکنائی لحمیات حیاتین الف ب ج کیلشیم اورآئرن پایاجاتاہے‘پالک کی کاشت کیلئے متعدل موسم کی ضرورت ہوتی ہے‘یہ سردموسم کی سبزی ہونے کیساتھ ساتھ 30 تا 35 ڈگری سینٹی گریڈ برداشت کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے ‘پنجاب کے آبپاشی علاقوں میں جولائی‘ اگست میں کاشت کی ہوئی پالک کی فصل 7کٹائیاں دینے کیساتھ ساتھ زیادہ پیداواردیتی ہے ‘وسط نومبر سے دسمبر تک کاشت ہونے والی فصل صرف ایک کٹائی دیتی ہے۔

متعلقہ عنوان :